مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں شام میں صدارتی انتخابات منعقد کرنے پر شامی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں صدارتی انتخابات میں عوام کی بھر پور شرکت کو شامی عوام اور حکومت کی بہت بڑی کامیابی قراردیا ہے۔ بیان میں اس امید کا اظہار کرتے ہوئےکہا گیا ہے شام میں دہشت گردوں کی حمایت کرنے والے ممالک شامی عوام کے انتخابات کا احترام کرتے ہوئے دہشت گردوں کی حمایت اب ترک کردیں۔ بیان میں شام کے صدارتی انتخابات کو جمہوریت کی بہترین مثال قراردیا گیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ
ایران کی شامی عوام اور حکومت کو صدارتی انتخابات منعقد کرنے پر مبارکباد
مہر نیوز/ 4 جون / 2014 ء : اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں شام میں صدارتی انتخابات منعقد کرنے پر شامی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔
News ID 1836746
آپ کا تبصرہ